counter easy hit

شہری مسائل اجاگرکرنے کیلئے شہری جمہوری اتحادلالہ موسیٰ کوفعال کیاجائے،شیخ حفیظ اللہ صدیقی

Sheikh Hafizullah Siddiqi

Sheikh Hafizullah Siddiqi

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شہری مسائل اجاگرکرنے کیلئے شہری جمہوری اتحادلالہ موسیٰ کوفعال کیاجائے ،اس سلسلہ میں لالہ موسیٰ شہرکے سنجیدہ شہریوں نے میڈیاکو بتایاکہ شیخ حفیظ اللہ صدیقی سابق رئیس بلدیہ لالہ موسیٰ کی قیادت میں شہری جمہوری اتحادلالہ موسیٰ نے شہرکے مسائل جس احسن اندازمیں اجاگرکئے اور انہیں حل کرانے میں نمایاں کرداراداکیاوہ لالہ موسیٰ کی تاریخ کا حصہ ہے ،اب بلدیاتی انتخابات کے دوران شہری جمہوری اتحادکی قیادت کی طرف سے اتحادکو غیرفعال کئے جانے کے بعدشہری سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے کس طرف جائیں ،شہریوں نے لالہ موسیٰ کے محسن اور سابق چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ حفیظ اللہ صدیقی سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ شہری جمہوری اتحادلالہ موسیٰ کو دوبارہ فعال کرکے لالہ موسیٰ کے شہریوں پراحسان کیاجائے۔