counter easy hit

پٹرول کی قیمتوں میں دوبارکمی کے باوجودلالہ موسیٰ ،کھاریاں روٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوناعوام کے ساتھ ظلم ہے

 not hunaauam

not hunaauam

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پٹرول کی قیمتوں میں دوبارکمی کے باوجودلالہ موسیٰ ،کھاریاں روٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوناعوام کے ساتھ ظلم ہے،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف پسوال آف علی چکس نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں دوبارواضح کمی ہوئی ہے لیکن ضلعی حکومت خصوصاً سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ڈھیل کی وجہ سے ٹرانسپورٹ تاحال لالہ موسیٰ ،کھاریاں کا کرایہ 25روپے وصول کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگرپٹرول ایک روپیہ بھی مہنگاہوتوٹرانسپورٹراپنی مرضی سے کرایہ بڑھالیتے ہیں لیکن پٹرول 63روپے لیٹرہونے کے باوجودلالہ موسیٰ ،کھاریاں کا کرایہ تاحال 25روپے وصول کیاجاناعوام کے ساتھ زیادتی ہے ،انہوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔