counter easy hit

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کے ہمراہ مختلف گندم خریداری کے مراکز کا اچانک دورہ

Shehzad Ahmed

Shehzad Ahmed

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کے ہمراہ مختلف گندم خریداری کے مراکز کا اچانک دورہ۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں کی ہدایت پر اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے تحصیل ننکانہ کے مختلف خریداری مراکز گندم منڈی فیض آباد،بچیکی،واربرٹن اور موڑ کھنڈا سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع ننکانہ میں گندم خریداری مہم 2016-17کا پہلا دن ہے ۔جس میں 12ایکڑ سے کم رقبے کے کاشتکاروں کے لیے درخواستیں لی جارہی ہیں۔ باردانہ کے حصول کے عمل کو صاف شفاف بنایا گیا ہے۔زمینداروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کا وافر مقدار میں انتظام کیا گیا ہے۔باردارنے کی تقسیم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے خریداری مراکز کے دورے کے دوران کسانوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ گندم خریداری مراکز کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد بھی موجود تھے۔