counter easy hit

کراچی میں فٹنس سرٹیفکیٹ کےحامل چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت

 Ching Chi rickshaw drivers

Ching Chi rickshaw drivers

اسلام آباد……سپریم کورٹ نے کراچی سمیت ملک بھر میںچنگچی رکشے چلانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم دیا ہےکہ تمام رکشوں کا معائنہ کیا جائے اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ 3ماہ میں رپورٹ پیش کریں ۔چنگچی رکشوں سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے کراچی میں چنگچی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ حفاظتی اقدامات اورفٹنس سرٹیفکیٹ کےحامل رکشوں کو چلنےکی اجازت ہوگی، چاروں صوبے چنگچی رکشوں کی فٹنس اور سیفٹی یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ نے تمام رکشوں کے معائنے کا حکم دیا اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو تین ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا ، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ موٹر سائیکل 2 افراد کے لیے ہوتاہےآپ نےاس کو 12سیٹر بنادیا، جسٹس دوست محمد نے استفسار کیا کہ جب یہ اڑن کھٹولہ سڑک پر آیا تو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہوش کیوں نہیں آیا ، کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج ہے ، کراچی میں 1955کے ماڈل والی بسیں چل رہی ہیں نئی بسیں چلائی گئیں تووہ ایک ہفتے میں فارغ ہوگئیں.سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے جب عدالت کو بتایا کہ کراچی میں میٹرو اورنچ منصوبے کا افتتاح کیا جاچکا ہے تو جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو بلاوجہ خواب نہ دکھائیں۔