counter easy hit

راہداری منصوبہ خطےکی ترقی کےلئےاہم موقع ہے،احسن اقبال

development , Ahsan Iqbal

development , Ahsan Iqbal

اسلام آباد……وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطےکی ترقی کےلئےاہم موقع ہے۔یہ تاثردرست نہیں کہ چین پاکستان کی حکومت کواربوں روپےدےگی بلکہ چین کی نجی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کریں گی۔ اگلے دس سالوں کے دوران 25 مضبوط معاشی ممالک میں شامل ہونے کا ہدف مقرر ہے۔ پشاورکے ایک نجی تعلیمی ادارےمیں ترقی نوجوانان کےحوالےسےتقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کی قسمت کےدروازےپردستک دےرہا ہےاوراس منصوبے سے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔ احسن اقبال کاکہناتھا کہ وژن 2025اورترقی کے ایجنڈے میں نوجوان بڑے اسٹیک ہولڈرزہیں ۔ وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبےکومکمل طورپر شفاف رکھا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری 2030 تک کا منصوبہ ہے، جس میں بتدریج کام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نےکہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے صوبوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔