counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ،عدالت نے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے بھی دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے، 15ماہ میں 250 افرادکو ٹریفک حادثات میں ماردیا گیا۔

SHC: bans entry of heavy traffic in Karachi

SHC: bans entry of heavy traffic in Karachi

ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پالیسی بنانے کی ہدایت کی ۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ گرین لائن کا بہت بڑا منصوبہ ہے،نئی ساڑھے 6 سو بسیں شہر میں لائی جارہی ہیں۔ جسٹس ندیم اختر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی رپورٹ پر کہا کہ یہ صرف کاغذی کارروائی ہے باقاعدہ پالیسی بنا کر لائیں، کراچی سب کا ہے،جو دوسرے شہروں سے آتے ہیں ان کا بھی مساوی حق ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹول پلازہ سےپہلےہیوی ٹریفک کےدستاویزات،ڈرایئونگ لائسنس چیک کرنیکاپوائنٹ بنایا جائے ، صبح 6سےرات11بجےتک ہیوی ٹریفک کوشہر میں داخلےکی اجازت نہ دی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نےکہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے اوقات بھی مقرر ہونے چاہئیں،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کیا ہورہا ہے؟ دہشت گردی سے زیادہ لوگ ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مررہے ہیں،ایسے لوگوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website