counter easy hit

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں تیز، شاہ محمود کی سراج الحق سے ملاقات

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے حمایت کی درخواست کردی۔

Sharp the efforts to change the opposition leader, Shah Mehmood meets Siraj ul Haqپی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نیب کے اگلے چیرمین کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 4 ووٹ ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہٹا کر ان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم شاہ محمود قریشی کے نام پر خود پی ٹی آئی میں اختلافات موجود ہیں۔