counter easy hit

شرمیلا فاروقی ماں بن گئیں ،بیٹے کا نام حسین رکھ دیا

رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی رہنماشرمیلا فارو قی بیٹے کی ماں بن گئیں ،بیٹے کا نام حسین رکھا گیا ہے۔

Sharmila Farooqui became a mother, named Husain's nameبیٹے کی پیدائش کی خبر شرمیلا فاروقی کے والد ہشام ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میںدی ،اپنے پیغام میں ہشام ریاض نے لکھا ہے کہ ہم اپنے مولود کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں،ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں،دونوں کودعائوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015ءمیں ہوئی تھی ،شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔