counter easy hit

ملک کا کوئی شہری غدار نہیں، سعد رفیق

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کاکہنا ہےکہ ملک میں کوئی شہری غدار نہیں تمام محب وطن ہیں ، لوگوں کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنی کی آزادی ہونی چاہئے۔اسد درانی کی کتاب No citizen of the country, Saad Rafiqکی طرح نوازشریف کے بیانیہ کو پڑھے بغیر تبصرے شروع ہوگئے۔

رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں قافلے چلتے رہتے ہیں، کوئی جتنا بھی پراپیگنڈہ کر لے، عوام ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو گا قوم دیکھ رہی ہے جو مرضی پراپیگنڈہ کرے اصل فیصلہ قوم کرے گی ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جیتے گی مخصوص لوگ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگاتے رہتے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے یہ تبلیغی اجتماع کےلئے ناگزیر تھا اسٹیشن پر کل تخمینہ 150ملین روپے سے زائد ہےاوریہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔