counter easy hit

شارک کا چھلانگ لگا کر کشتی میں موجود مچھیرے پر حملہ

کینبرا: سمندر میں شکار جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے اور بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں جس سے زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلیا میں جب ایک بھاری بھرکم شارک سمندر کے پانی سے چھلانگ لگا کر کشتی میں گھس آئی اور مچھیرے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔

آسٹریلیا میں 73 سالہ ٹیری سیل ووڈ نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر شکار میں مصروف تھا کہ اچانک ایک 200 کلو گرام وزنی بھاری بھرکم سفید شارک دھڑام سے ان کی کشتی میں آ گری اور مچھیرے پر حملہ کردیا،

Shark jumped in the boat to attack on the Fishermen

Shark jumped in the boat to attack on the Fishermen

8.8 فٹ لمبی شارک کے اچانک حملے میں ٹیری سیل ووڈ کشتی میں گر کر شدید زخمی ہو گئے اور ان کے بازو پر گہرے زخم آئے۔ ٹیری سیل گھبرانے کے بجائے ہمت سے کام لیتے ہوئے فوراً کشتی میں بلند جگہ پر چڑھ گئے اور کسی طرح ریڈیو تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جس کے ذریعے انہوں نے مدد طلب کی جب کہ اس دوران مچھلی نے کشتی کے عرشے پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیری سیل ووڈ نے بتایا کہ شارک کے اچانک حملے کے باعث سکتے میں آ گیا تھا لیکن ہوش سنبھلتے ہی  کسی نہ کسی طرح شارک کے پنجوں سے نکلنے میں کامیاب ہوا تاہم اس دوران جسم کا اچھا خاصہ خون ضائع ہو گیا۔ میرین ریسیکو فورس کے اہلکاروں نے بتایا کہ جب وہ کشتی تک پہنچے تو خون میں لت پت ٹیری کشتی کے ایک کونے میں ادھ موئے پڑے تھے، فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیری کو بچایا اور کشتی کو کنارے تک لائے جبکہ شارک اتنی وزنی تھی کہ اسے لفٹر کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website