counter easy hit

شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے محمد علی کو کمیونٹی خدمات پر بہترین کارکردگی کا میڈل دیا گیا

Muhammad Ali Receive Medal

Muhammad Ali Receive Medal

جرمنی (انجم بلوچستانی) ڈارم اشٹاٹ بیورو و ڈائرئیریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی کے مطابق گذشتہ دنوں حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی جرمنی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر منعقد شدہ ایک باقار تقریب میں اکیڈمی کی جانب سے جرمنی کے شہر ڈارم اشٹاٹ (Darmstadt) کے پاکستانی نژاد نوجوان طالبعلم محمد علی کو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کی بے لوث خدمت، جرمنی میں نئے آنے والے پاکستانیوںکی ہر ممکنہ رہنمائی اور اپنی تعلیمی مصروفیات کے باوجود جذبہ و شوق سے پاکستانیوں کی خدمت کے لئے وقت نکالنے پر کمیونٹی میں”بہترین کارکردگی کامیڈلُُ دیا گیا۔

اس موقعہ پر شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کہا کہ” محمد علی جرمنی میں پیدا ہوئے اور جرمن قومیت ہونے کے باوجود پاکستان سے حدرجہ محبت رکھتے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ سے آگہی رکھتے ہیں اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔

اردو زبان سے ان کی وابستگی قابلِ داد ہے ۔پاکستانی تنظیم ”ہم ہیں پاکستان ”کے پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والے قومی تہواروں اور دیگر پروگراموں کے انتظام و انصرام میںمحمد علی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ” اکیڈمی وطن سے محبت کرنے والوں اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کوبڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔شریف اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق انکی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں بہترین کارکردگی کا میڈل اور سر ٹیفیکٹ دیا جا رہا ہے۔”

اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے چیرمین،عالمی شہرت یافتہ،ایشین یورپین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی نے بانی و سربراہ شریف اکیڈمی شفیق مراد کو دنیا بھر میںسماجی ، ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ پر مبارکباد دیتے ہوئے کمیونٹی میڈل کے اجراء کو سراہا۔

انہوں نے ڈارم اشٹاٹ میں مقیم طالبعلم محمد علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ” میں دعاگو ہوں کہ اللہ آپکو پاکستانیوں کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آپ کے حوصلے جوان رکھے اور آپ کو مزید کامیابیاں نصیب کرے۔ آمین۔”