counter easy hit

محترمہ روحی بانو اور محترمہ شمیم خان کی طرف سے محترمہ طاہرہ سحر کو عمرہ کی مبارک باد

Rohi Bano

Rohi Bano

یورپ (بانو روحی) گزشتہ دنوں ڈیلی تاریخ انٹرنیشنل کی ایڈیٹر محترمہ روحی بانو اور ڈپٹی ایڈیٹر محترمہ شمیم خان صاحبہ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر براےء یورپ محترمہ طاہرہ سحر صاحبہ کی رہائش گاہ پر تشریف لائیں اور انہیں عمرہ کی مبارک باد پیش کی اس کے ساتھ صحت کاملہ خوشحالی اور عمرہ کی قبولیت کی دعا کی۔

طاہرہ سحر نے مدینے کی کجھوروں اور آب زم زم سےبسم اللہ کی۔ بعدازاں سموسے فروٹ چاٹ مٹھائی ک ساتھ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے کامیاب صحافتی سفر کا دوسرا سال مکمل ہو نے کی خوشی پر کیک کاٹا گیا۔

ڈیلی تاریخ کی مزید کامیابیوں کی دعا خیر کی گئی۔ اس کے بعد مختلف پہلووں پر غور و فکر کی گئی اور روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اور یوں یہ ادبی اور روحانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔