counter easy hit

PATسپین کا وفد محمد اقبال چوہدری کی قیادت میں PATفرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا

Iqbal Chohdary

Iqbal Chohdary

فرانس (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم کی خصوصی دعوت پر پاکستان عوامی تحریک سپین کا اعلیٰ سطحی وفد محمد اقبال چوہدری کی قیادت میں 15مارچ بروز اتوار PATفرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پیرس جائے گا ۔ وفد میں PATسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے ہمراہ نائب صدر چوہدری طارق مہدی گجر اور نوید احمد اندلسی بھی شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ 15مارچ بروز اتوار شام 5بجے پیرس (فرانس) میں پاکستان عوامی تحریک کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔