counter easy hit

شکتی کپور سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبر سے پریشان

Shakti Kapoor

Shakti Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار شکتی کپور کی کار حادثے میں موت کی خبر نے ہل چل مچادی۔

سوشل میڈیا میں بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کی کار حادثے میں موت کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں اور دوستوں کو اداس کردیا تاہم جلد ہی یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔ شکتی کپور کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی افواہ نے نہ صرف ان کے خاندان کو بھی اذیت پہنچی، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں پھیلانی چاہئیں۔

اس سے قبل ماضی میں امیتابھ بچن، مادھوری اور دلیپ کمار سمیت کئی اداکاروں کی موت کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں۔