counter easy hit

مدھوبالا کو شائقین سے بچھڑے چھیالیس سال ہو گئے

Madhubala

Madhubala

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ تاریخ کی سب سے خوبصورت ہیروئن مدھوبالا نے چالیس اور پچاس کی دہائی میں فلم بینوں کی نیندیں اڑائیں۔ محل کی کامنی ہو یا امر کی انجو مدھوبالا نے ہر کردار بخوبی نبھایا۔

مسٹر اینڈ مسز 55 اور چلتی کا نام گاڑی میں مدھو کی بے مثل اداکاری شائقین کو آج بھی یاد ہے۔ مغل اعظم میں شہزادہ سلیم کی انار کلی کا کردار مدھوبالا کو بالی وڈ نگری میں امر کر گیا۔ مدھوبالا کا شمار ہندی فلموں کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

حسن و عشق کی دیوی مدھوبالا کا دلیپ کمار سے زبردست رومانس چلا تاہم ان کی شادی گلوکار کشور کمار سے ہوئی۔ صرف چھتیس سال کی عمر میں مداحوں کو چھوڑ جانے والی مدھو بالا آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔