counter easy hit

یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ،ہاکی،کبڈی اور کراٹے کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔ ڈی او سپورٹس عامر شہزاد بٹ

Shahzad Butt

Shahzad Butt

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ،ہاکی،کبڈی اور کراٹے کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔ ڈی او سپورٹس عامر شہزاد بٹ جشن آزادی کے موقع پر تمام دوسرے ضلعی محکمہ جات سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھی ہاکی،کرکٹ ،کبڈی ،ووشو اور کراٹے سمیت سپورٹس کے دیگر مقابلہ جات کا انعقاد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر شہزاد بٹ نے آج جشن آزادی 2016کے سلسلے میں آفیسر سپورٹس کلب میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے تمام اراکین سے جشن آزادی کے سپورٹس پروگرام کے لیے تجاویز لیں۔اور جشن آزادی کے سپورٹس پروگرام کو شان شایان طریقے سے منعقد کرنے کا عزم کیا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ،تحصیل سپورٹس آفیسر مقبول احمد ،ووشو کراٹے فیڈریشن کے سربراہ غلام غوس شاہ ،دیگر سپورٹس تنظیموں سمیت کھلاڑیوں نے شرک کی۔میٹنگ کے اختتام پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جس میں شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے