counter easy hit

سیکورٹی انتظامات کے سبب دھرم شالہ میں میچ ممکن نہ تھا، شہریار

 Shahryar

Shahryar

لاہو ر……..پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظامات کے سبب دھرم شالہ میں میچ ممکن نہیں تھا، ٹیم کو فی الحال بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ہماری حکومت کو سیکورٹی کی یقین دہانی بھارتی حکومت کی جانب سے چاہئے۔
شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو اس بارے میں دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کردیا تھا،سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہوں نے ہمارا مطالبہ مانتے ہوئے19 مارچ کو ہونے والا میچ کولکتہ منتقل کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت میں ہونے والے ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنی ہے لیکن ویمن ٹیم کو بھی اسی خدشات کی بنا پر روکا گیا ہے۔