counter easy hit

کیپ ٹائون : آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹ سے ہرا دیا ، سیریز 1-2 سے جیت لی

Cape Town: Australia

Cape Town: Australia

کیپ ٹائون…..جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز ٹیم نے پروٹیز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔اس جیت کے ساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
کیپ ٹائون کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میںکھیلے گئے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جس کے بعد مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے ، ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ نے ناقابل شکست 97 رنز اسکور کیے ،جبکہ آسٹریلوی بولرز کی جانب سے نیتھن کوٹرنائل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کینگروز ٹیم نے 179 رنز کا 2.19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 44 اور شین واٹسن 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، پروٹیز بولرز کی جانب سے عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے ۔ جس میں پہلا میچ جنوبی افریقہ نے 3وکٹوں سے جیتا تھا ، جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔