counter easy hit

شاہ رخ خان کا سنجے دت کو زبردست خراج تحسین

شاہ رخ خان کا سنجے دت کو زبردست خراج تحسین

SHAHRUKH, KHAN, ADMIRED, SANJAY, DUTT, ON, EXCELLENT, EXEMPLARY, LIFE, OF, SHOWBIZ

سنجے دت نے فلم ’منا بھائی‘ میں زبردست اداکاری کی تھی، اداکار: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سنجو بابا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں فلم ’منا بھائی‘ میں کام کرتا تو سنجے دت سے بہتر کام کرہی نہیں سکتا تھا۔

بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ’منا بھائی‘ نے سنجے دت کو کرئیرمیں کامیابی کی مزید سیڑھیاں چڑھنے میں مدد دی اور فلم میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ اداکار نے بھی فلم میں اپنی اداکاری سے خوب انصاف کیا لیکن سنجے دت سے پہلے فلم  کے پروڈیوسر نے کنگ خان کو اس فلم میں کام کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔شاہ رخ خان سے جب فلم منا بھائی کو چھوڑنے پر افسوس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہر فلم کسی نہ کسی کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ جس بہتر انداز سے سنجے دت نے منا بھائی کے کردار کو نبھایا، میں اس طرح سے یہ کردار نہیں کر سکتا تھا، سنجے دت نے فلم میں زبردست اداکاری کی تھی۔فلموں کی شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹوں اور پھرسرجریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ پورے کرئیر کے دوران میں نے مختلف چوٹوں کے باعث 9 سے 10 سرجریز کروائیں اور ابھی بھی مجھے اپنی چوٹ کے ٹانکے کھلوانے کے لئے جانا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website