counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے، مصباح الحق

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے، مصباح الحق

کراچی: جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی میچ فکسرز کے خلاف میدان میں آ گئے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ کے معاملات پر قابو پانے کےلئے سخت قانون بنانا ہو گا اور پی سی بی کو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانی چاہیئے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان نہیں ہو گا، وہاں کی کنڈیشنز بھی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں اور ویسٹ انڈین ٹیم اپنی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتی ہے، سیریز کے لئے خود کو فٹ رکھنے کے لئے ڈومیسٹک گریڈ 2 کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا تاہم جو بھی ٹیم حتمی ہو گی اسے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website