counter easy hit

شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نااہلی سے متعلق ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi challenged the decision of extortion سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب این اے 53 سے بھی شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئرمین ہمدردان وطن پاکستان میاں غلام رسول کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیئے گئے، جو شخص آئین کے تحت نااہل ہوچکا وہ یہاں سے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے، اس لیے  این اے  53 میں بھی شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔