سبی: آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ آر پی جی سیون راکٹ رائفلیں، گرنیڈ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے۔








