counter easy hit

میرا نے شاہد کے ساتھ شادی طے ہونے کی تردید کر دی

Shahid Kapoor

Shahid Kapoor

نئی دہلی (جیوڈیسک) میرا راجپوت نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔

دہلی کے ایک کالج کی تھر ایئر کی طالبہ میرا راجپوت نے منگل کو ان تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کو شاہد کپور نے اپنے لیے چن لیا ہے۔

میرا کا کہنا ہے کہ وہ تو شاہد کپور کے ساتھ ملاقاتیں تک نہیں کررہی نہ جانے شادی کی خبر کہاں سے بن گئی۔

انھوں نے کہا کہ شاہد کپور 13 سال بڑے ہیں ان کا اور شاہد کے خاندان والوں کا ایک عرصہ سے ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ہے اور یہ کہ وہ فیملی فرینڈز ہیں۔