counter easy hit

شاہد کپور نے فوٹو گرافرز کو جھاڑ پلا دی

ممبئی: بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورمیشا کے لیے ہرجگہ بہت زیادہ احتیاط برتنے لگے ہیں جب کہ وہ میشا کو تاحال کیمروں کے سامنے نہیں لائے ہیں لیکن اب اداکار نے بیٹی کی بغیر اجازت تصویریں لینے پر فوٹوگرافرز پرغصے کا اظہار کیا ہے۔

Shahid Kapoor got angry on Photographers

Shahid Kapoor got angry on Photographers

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میڈیا ہاؤسز کے فوٹو گرافروں کو اپنی 5 ماہ کی بیٹی میشا کی تصویریں لینے پراچھی خاصی جھاڑ پلادی ہے۔شاہد کپورنے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ فوٹوگرافرزکوسمجھ نہیں آتا کہ محض 2 فٹ دورسے ان کی 20 کیمروں کی فلیش لائٹس ایک چھوٹی سی بچی کی آنکھوں کو نقصان پہچا سکتی ہے، لگتا ہے کہ ان فوٹوگرافرزکوذرا عقل نہیں ہوتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میڈیا کی نوکری میں یہ ایک عام بات ہے، میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہم اداکارمیڈیا کے بغیرنہیں رہ سکتے اورمیڈیا بھی ہمارے بغیر نہیں رہ سکتا ہے، ہم دونوں کو ہی ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website