اعصام الحق نے آکلینڈ مینز کلاسک ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Aisam ul Haq win Auckland Classic tennis tournament
پاکستان کے اعصام الحق نے آکلینڈ مینزکلاسک ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انھوں نے پولش پارٹنر مارسن میٹووسکی کے ساتھ مل کر فائنل میں جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپ کی جوڑی کو 1-6،6-2،10-3 سے شکست دی، پاکستانی اسٹار نئے سال کا کامیاب آغاز کرنے کے بعد مزید ٹائٹلز حاصل کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔








