counter easy hit

شاہد آفریدی ایک بار پھر پھٹ پڑے ، لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے سنگین ترین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور تعلیم کی کمی پاکستان کے دو سنگین ترین مسائل ہیں۔لندن میں تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں وائی فائی کے ذریعے
تعلیم پہنچائی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعلیم کی فراہمی بنیادی تمام مسائل کا حل ہے۔ اللہ کرے عمران خان کرپشن کے خاتمے میں کامیابی حاصل کریں۔ جبکہ اس سے قبل شاہد آفریدی کا ایک اور متنازعہ بیان سامنے آ یا تھا ۔ شاہد آفریدی نے کشمیر کو انڈیا یا پاکستان کا حصہ بنانے کی بجائے انھوں نے تجویز دی کہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دینا چاہیے۔گذشتہ روز برطانوی دارالعوام میں طلبا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا: ’میں کہتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی انڈیا کو دیں، بلکہ کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دیں، کم از کم انسانیت تو زندہ رہے، نہیں چاہیے پاکستان کو، پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے۔‘ ’لوگ وہاں مر رہے ہیں، سخت وقت سے گزر رہے ہیں۔ جہاں بھی انسان مارے جاتے ہیں، چاہے کسی بھی مذہب کے ہوں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔‘ان کے اس بیان کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگی۔ انڈین میڈیا کے بعض حصوں میں ان کے اس بیان کو اس طرح پیش کیا گیا کہ شاہد آفریدی یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ پاکستان کو کشمیر پر حق جتانا چھوڑ دینا چاہیے۔