counter easy hit

پوری دنیا میں اپنی خوبصورتی کے حوالے سے پہچانی جانیوالی ڈیمی مور کی سدا بہار جوانی کا اصل راز کیا ہے ؟ بڑے کام کی تحریر

واشنگٹن( ویب ڈیسک) ہالی ووڈ 1981 کی مشہور اداکارہ ڈیمی مور کی پہلی فلم (Choices) ریلیز ہوئی تھی اور 38سال بعد 2019ء میں بھی وہ اپنی آنے والی فلم (Corporate Animals) میں ادا کاری کے جوہر دکھاتی نظر آیئں گی۔ ڈیمی مور آج بھی پرکشش اور اسمارٹ ہیں اور اس کیلئے ڈیمی کیا محنت کرتی ہیں، اس رازسے انہوں نے خود پردہ اٹھا دیا ہے۔ ڈیمی مور موئسچرائزنگ کرنے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ ڈیمی مور کا کہنا ہے کہ ’’ میرے نزدیک موئسچرائزنگ کرنا ہی اینٹی ایجنگ کا روایتی نسخہ ہے ، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنا ہی رات گئے اسے استعمال کرتے ہیں۔ میں جب بھی گھر پہنچتی ہوں تو میں اپنا چہرہ صاف کرنے اور موئسچرائز کرنے میں کافی وقت لیتی ہوں۔ میرا اس پر بہت یقین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھنڈے پانی کی تھراپی اس میں شامل ہے۔ ٹھنڈے ٹھار برفیلے پانی کے اندر وقت گزارنے کا عمل کریوتھراپی (Cryotherapy ) کہلاتاہے اور یہ امیرترین افراد اور سیلیبرٹیز کے مشاغل میں سے ایک ہے۔ اس تھراپی کے تحت ڈیپ فریز پانی کے اندر جب آپ وقت گزارتے ہیں تو جسم کو واپس گرم کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، اس طرح جسم اپنی کیلوریز کو جلانا شروع کردیتاہےاور وزن کم ہونے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیمی مور کی ڈائٹ بہت خاصیت رکھتی ہے۔ڈیمی اعتراف کرتی ہیں کہ وہ ڈائٹ کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہتی ہیں لیکن انھیں اپنے ماڈلنگ والے امیج کو برقرار رکھنا پڑتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ تین بچوں کی ماں ہونے کے باوجود انھیں ہر لحاظ سے اپنے آپ کو سر سے پائوں تک دیکھنا پڑتا ہے۔۔

ڈیمی مور کا سفر۔۔
ڈیمی 11 نومبر 1962ء کو نیو میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔ ڈیمی کا بچپن بہت ہی تکلیف دہ تھا۔ تین ماہ کی عمر میں والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ڈیمی کی والدہ نے دوسری شادی ایک اخبار فروش سے کی جو اپنی جاب کی وجہ سے بار بار گھر تبدیل کرتے تھے۔ ڈیمی مور نے16سال کی عمر میں ماڈلنگ کا پیشہ اپنایا اور 1980ءمیں ایک میگزین کے لیے بولڈ شوٹ کروا کےکامیابی حاصل کی۔1986 ء میں بننے والی ڈیمی مور کی فلم اباؤٹ لاسٹ نائٹ (About Last Night) کمرشل بنیادوں پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور اپنی پہلی ہی فلم میں ا داکاری کے جوہر دکھا کر وہ ہالی ووڈ کی ا سٹار بن گئیں۔ 1990ءمیں ڈیمی نے مشہور فلم ”گھوسٹ“ میں کام کیا۔ اس فلم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے اور ڈیمی مور ”گولڈن گلوب“ ایوارڈ کےلئے نامزد ہوئیں.1992ء میں ”اے نیو گڈ مین“ 1993ء میں’’ انڈیسینٹ پروپوزل“ اور 1994ء میں ”ڈسکلوثر“ جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ 1996ء میں ڈیمی نے فلم ”اسٹرپٹیز“ کیلئے 12.5 ملین ڈالر کا خطیر معاوضہ لے کر ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈیمی مور نے اپنے نام کے ساتھ لفظ ”مور“ اپنے پہلے خاوند ”فریڈے مور“ سے لیا، جو ایک نامور موسیقار ہیں۔ ڈیمی مور کا پسندیدہ مشغلہ گڑیاں جمع کرنا ہے۔