counter easy hit

چیمپئنزٹرافی کا قلعہ فتح کرنے کے بعد شاہینوں کی واپسی شروع

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو دھول چٹانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Shaheen's returns after conquering the fortress of Champions trophy

Shaheen’s returns after conquering the fortress of Champions trophy

گرین شرٹس کو فائنل مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو چت کرنے کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور اب قومی کھلاڑیوں کی لندن سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ایونٹ کے سب سے بہترین بولر قرار پانے والے فاسٹ بولر حسن علی پہلی پرواز سے وطن واپس آرہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی واپسی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں طیارے میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حسن علی نے اپنے پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں چیمپئنز بن کر آرہا ہوں اور پاکستان کی عزت بڑھا کرآرہا ہوں۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد شامل ہیں جو آج شب لاہور پہنچیں گے جب کہ فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی کے ہمراہ کل صبح کراچی پہنچیں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بہترین کھلاڑی فخر زمان پشاور، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جب کہ حارث سہیل سیالکوٹ جائیں گے۔ فاسٹ بولر محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہرعلی کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے اور آئندہ 3 سے 4 روز میں وطن واپس آئیں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیرملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیوں پر اپنے اپنے وطن روانہ ہوگا جو 20 جولائی کو پاکستان واپس آئے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website