counter easy hit

جیالے شہید بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھیں، خورشید شاہ

Shaheed Benazir Bhutto's mission mechanism continue Shah

Shaheed Benazir Bhutto’s mission mechanism continue Shah

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے شہید بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب عوام کی پارٹی واپس اقتدار میں آئے گی۔

سید خورشید شاہ نے کراچی میں بلاول چورنگی پر پیپلز پارٹی کے استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور نفیسہ شاہ بھی موجود تھیں۔

خورشید شاہ نے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر2007 کو بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں دھماکہ ملکی تاریخ میں دہشت گردی کا بد ترین واقعہ تھا۔

شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ہزاروں شہید کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ حکمران بن کر کہیں اور سے نازل ہوتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو عوام میں جڑیں رکھتی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website