counter easy hit

شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

Shahbaz Sharif also came to the fieldلاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ڈی ایچ کیواسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ڈی ایچ کیواسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ہمدردیاں بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں، پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واضح رہے کہ 2 مئی کو ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5بچے انتقال کر گئے تھے۔ڈی سی ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق وارڈ کے اے سی بند ہوجانے کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت بڑھا جس کے باعث بچوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔واقعے پر وزارت صحت نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، تاہم بعد میں ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ رفاقت علی نے ساہیوال کے اسپتال میں ایئر کنڈیشن خراب ہونے سے پانچ نومود بچوں کی ہلاکت کی تردید کی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسپتال میں 3 بچوں کی اموات ہوئیں، دو بچے نجی کلینکس سے کیس بگڑنے پرلائے گئے تھےجبکہ تیسرے بچے کی موت وارڈ میں ہوئی جس کا اے سی کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔اسی حوالےسے مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا بیان سامنے آیا تھا کہ بچے تھر کے ہوں یا ساہیوال کے ان کی اموات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔