counter easy hit

شہاب خان کے والد کے ایصال ثواب کیلئے المصطفیٰ اسلامک سنٹر میں قرآن خوانی اور خصوصی دعا

Mustafa Islamic Center, Quran Khawani

Mustafa Islamic Center, Quran Khawani

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) شہاب خان کے والد گرامی گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے۔ اُن کی روح کو ایصال ثواب کیلئے المصطفیٰ اسلامک سنٹر میں قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کی خاص و عام شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، جس کے بعد المصطفیٰ اسلامک سنٹر کے امام گل نواز نے قرآن و سنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حثیت کے حوالہ سے گفتگو کی اور مرحوم کے درجات کیلئے دعا کی۔

آخر میں تمام احباب نے کھڑے ہو کر آقا و دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ خصوصی دعا کے بعد شہاب خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کی کھانے سے تواضع کی۔

اس محفل میں جن شخصیات نے شرکت کی اُن میں میاں عبدالقدیر، عبدالغنی، آفاق احمد، آمین اللہ، راجہ محمد فیصل، ملک طارق، فہیم احمد، محمد طارق، محمد یاسر، خالد خان، محمد کاشف، نصیر احمد اور دیگر احباب شامل تھے۔