counter easy hit

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں، کاجول

Kajul and Shahrukh Khan

Kajul and Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔

کاجول نے کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘میں کام کررہی ہیں جس میں شاہ رخ خان ان کے مدمقابل ہیرو ہوں گے۔ اس سلسلے میں وہ بہت پر جوش ہیں کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ دل والے میں ان کے شوہر اجے دیوگن بھی مہمان اداکار کے طور آئیں گے۔