counter easy hit

میں آج بھی بیوقوف ہوں،شاہ رخ خان کا اعتراف

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی……لازوال اداکاری کے ذریعے بالی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کے بل بوتے پر ہی اس مقام پر براجمان ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی بیوقوف ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تو میں بھرپور جوان تھا اور ساتھ ہی احمق بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں۔ شاہ رخ خان نے اپنے اعترافی بیان میں وجہ نہیں بتائی کہ وہ خود کو کیوں بیوقوف سمجھتے ہیں۔