فلم ’’زیرو‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائیگی۔

اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔
ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘میں اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان،، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔
شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم”زیرو“ میں شاہ رخ خان پر ششی کپور کی فلم ”جب جب پھول کھلے“ کا مشہور گانا” ہم کو تم پر پیار آیا“ فلمایا گیا ہے۔
واضح رہے یہ فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائیگی۔








