counter easy hit

شاہ محمود قریشی پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ؟ ؟عمران خان کے دوست اور سینئرصوبائی وزیربلدیات علیم خان نے سب بتادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکتنے بااختیار ہیں؟ کیا شاہ محمود قریشی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے؟تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان نے سب بتا دیا۔۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیاکہ کیا وہ شاہ محمود کو آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر دیکھ رہے ہیں؟

صحافی کے سوال کے جواب دیتے ہوئے علیم خان کا کہناتھا کہ انہیں عمران خان کے سو دن کے منصوبے کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بنایا ہے۔وہ جس عہدے پر کام کررہے ہیں اس کی ذمہ داری انہیں وزیر اعلیٰ ہی نے سونپی ہے۔زمینوں پر قبضے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں علیم خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر قبضے کرنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں،الزام وہ لگا رہے ہیں جو گزشتہ دس سال سے حکومت کررہے ہیں۔الزام لگانے والوں نے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟انہوں نے کہا ایسے الزامات لگانے والوں کو شرم کرنی چاہئے۔علیم خان نے پریس کانفرنس کے دوران سابق حکومت پر بھی تنقید کے بھرپور نشتر چلائے۔علیم کہتے ہیں کہ گزشتہ دور حکومت میں خزانے خالی کردیئے گئے اس لئے حکومت کو مجبورا اشیا مہنگی کرنی پڑ رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسی اشیا کو ٹیکس نیٹ میں لائے جو امرا کے استعمال میں زیادہ ہوں اور غریب عوام اس سے کم سے کم متاثرہوں۔ایک صحافی نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا تو انہیں خود بھی نہیں علم کہ کرایا بڑھایا جارہا ہے۔علیم خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پشاور میٹرو، مہنگائی، قیمتوں میں اضافے سمیت کئی امور پر بات کی ۔مخالفین پر طنز کے نشترچلاتے ہوئے انہوں نے یہ شعر بھی پڑھا۔…کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ…ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا۔۔۔