counter easy hit

شاہ حسین شاہ ریو اولمپکس کوالیفائی رائونڈ میں شرکت کریں گے

Shah Hussain Shah Rio

Shah Hussain Shah Rio

کراچی……ریو اولمپکس میں ہاکی اور باکسرز کے لئےکوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد اب آخری امیدیں جوڈو کے شاہ حسین شاہ سے وابستہ ہوگئی ہیں جو رواں ماہ کیوبا میں کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کریں گے۔
پاکستان ہاکی ٹیم تو ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، باکسرز بھی رنگ سے باہر ہی رہ گئے، اب نظریں ہیں جوڈو کے شاہ حسین شاہ پر جو براہ راست کوالی فکیشن کیلئے پاکستان کی آخری امید ہیں ۔ اولمپک برانز میدلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے شاہ حسین شاہ بائیس سے چوبیس جنوری تک ہوانا میں ہونیوالی جوڈو گراں پری میں شرکت کریں گے ، مائینس ہنڈریڈ کلوگرام کیٹیگری کی عالمی رینکنگ میں چوالیسویں پوزیشن پر موجود شاہ حسین شاہ اگر اس ایونٹ میں ٹاپ بائیس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اولمپکس کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیں گے ۔