counter easy hit

کرکٹ کرپشن تحقیقات،اینجیلیو میتھیوز نےبیان ریکارڈ کرادیا

Cricket corruption

Cricket corruption

کولمبو…….سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلیو میتھیوز نے سری لنکا کرکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ۔
کرکٹ سری لنکا میں کرپشن کا اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ٹیم کے دو کرکٹرز رنگانا ہیراتھ اور کوشل پریرا سے بکیز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف گال ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بکیز نے دونوں کرکٹرز سے رابطہ گیان وشوجتھ نامی ایک نیٹ بولر کےذریعے کیا تھا ، سری لنکا کرکٹ نے گیان وشوجتھ پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ان کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو دو ماہ کیلئے معطل کردیا ۔