counter easy hit

چوہدری شبیر بھدر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ ناروا سلوک نہیں رکھا۔ زاہد اقبال خان

Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدر کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شبیر بھدر کی وفات سے فرانس میں صحافت کا ایک باب بند ہوگیا۔

چوہدری شبیر بھدر نفیس انسان تھے انہوں نے نہ صرف قلم کی لاج رکھی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے مابین پل کا کردار ادا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے کہا کہ چوہدری شبیر بھدر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ ناروا سلوک نہیں رکھا وہ انتہائی شفیق شخصیت تھے۔ بڑوں کے ساتھ چھوٹوں سے بھی شفقت کے ساتھ پیش آتے۔

ان کی وفات پر دلی دکھ ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے PRO صوفی عابد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شبیر بھدر نے سیاست اور گروپ بندی سے بالاتر ہوکر ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر اجمل خان ترین نے کہا کہ چوہدری شبیر بھدر کی وفات سے ہم ایک بہترین اور سچے دوست سے محروم ہوگئے۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت میں جگہ دے۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے خزانچی صوفی محمد سرفراز نے کہا کہ چوہدری شبیر بھدر کے ساتھ سالوں سے دوستی ہے آج تک انہوں نے کسی کی دل آزاری نہیں کی۔

ان کی وفات پر بہت افسوس ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنما رانا شاہد ریاض نے چوہدری شبیر بھدر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔