counter easy hit

کوئٹہ : ڈیرہ اللہ یار میں 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم افراد نے دھماکے خیز مواد سے 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے تباہ کر دیا ہے، گیس پائپ لائن کافی عرصہ سے استعمال میں نہیں تھی۔

جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی کسی قسم کے تعطل کا شکار نہیں ہوئی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔