counter easy hit

خواتین کو جنسی ہراساں کرنا ہالی ووڈ تک محدود نہیں: پریانکا

لاہور: اداکارہ نے ہالی ووڈ کو “طاقتور بوائز کلب” قرار دیتے ہوئے کہا یہاں خواتین ہر وقت خوف زدہ رہتی ہیں کہ ان کا کوئی بھی غلط قدم انہیں انکے فلمی رول سے الگ کرسکتا ہے۔

Sexual harassment of women is not restricted to Hollywood: Priyankaبالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنیوالی امریکی ٹی وی سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ بھی ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے اداکاراؤں اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کیخلاف بول پڑیں۔امریکہ میں ہونیوالے “میری کلیئر پاور ٹرپ 2017” کے ایونٹ میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا ہاروی وائنسٹن جیسے لوگ صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں، ایسے لوگ بہت سارے ہیں جبکہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ہر جگہ ہوتا ہے۔ اداکارہ نے ہالی ووڈ کو “طاقتور بوائز کلب” قرار دیتے ہوئے کہا یہاں خواتین ہر وقت خوف زدہ رہتی ہیں کہ ان کا کوئی بھی غلط قدم انہیں انکے فلمی رول سے الگ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ خواتین کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اور انہیں جنسی ہراساںکئے جانے کے واقعات پر ان خواتین کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے جو کسی بھی جگہ پر مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ کام کی جگہوں سمیت سوسائٹی میں خواتین کے پاس کم اختیارات ہیں لیکن جو خواتین طاقت میں ہیں، وہ نئی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں پر انکی حمایت کریں۔