counter easy hit

بھارت میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Temperature

Temperature

نئی دہلی (یس ڈیسک )بھارت میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ حد تک پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب سے ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یہ اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ یہ بلند ترین درجہ حرارت بھارتی ریاست راجستھان کے شہر پھلودی میں جمعرات کے روز ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بی پی یادیو کے مطابق پھلودی میں گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا 51 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر بھارتی تاریخ کا آج تک کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔ بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔