counter easy hit

تائیوان کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا

Tsai Ing-wen

Tsai Ing-wen

تائی پے (ایس ڈیسک)تائیوان کی نئی صدر سائے اِنگ وین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وین کی آزادی پسند جماعت ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کو جنوری میں ہونے والے انتخابات میں بے مثال پارلیمانی اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ سائے اِنگ وین چین نواز نیشنلسٹ پارٹی کے آٹھ سالہ اقتدار کے بعد حکومت میں آئی ہیں۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے چین کے ساتھ مثبت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ وین سائے اِنگ تاہم ون چائنہ پالیسی کی مخالف ہیں۔ امریکا نے خاتون صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔