counter easy hit

شرم تم کو مگر نہیں آتی،نئے وزیر اعظم نتے حلف اٹھایا اور کرپشن کی حفاظت اور اسکی نگہداشت پر کمرکس لی، سینئر راہنما ، پی ٹی آئی فرانس،

شرم تم کو مگر نہیں آتی،نئے وزیر اعظم نتے حلف اٹھایا اور کرپشن کی حفاظت اور اسکی نگہداشت پر کمرکس لی، سینئر راہنما ، پی ٹی آئی فرانس،

Senior, Leaders, PTI, franceپیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت  ابرارکیانی،عاطف مجاہد، یاسر قدیر، نعمت اللہ اور یاسر خان نے اپنے الگ الگ بیان میں پاکستان میں نئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کی قسمت کہ  نئے وزیر اعظم نے پہلی تقریر میں ہی واضح کردیا،
وہ سربراہ مملکت کم اور کرپٹ ٹولے کا وکیل زیادہ ہے کیوں نہ ہو،جسکی اہلیت کا معیار یہ ہے کہ اس نے اپنے حلقے میں کبھی کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا نہ مکمل کیا۔  تعلیم امریکہ سےحاصل کی اور خاندانی سیاست کے ذریعے مال بنایا یہاں تک کہ قومی ادارے پی آئ اے کو اپنی پارٹی کی سابقہ حکومت کے دور میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اس پیسے سے اپنی ائر لائن کھڑی کر لی۔

سابقہ ن لیگ دورحکومت میں پی آئی اے کو بیچ بیچ کر اپنی
ذاتی ایئر لائن بنانیوالے شاہد خاقان عباسی آج وزرائت عظمیٰ کے حلرف بردار ہونے کے باوجود اپنی اصلیت کے مطابق ملک و قوم کی نہیں بلکہ کرپشن کی جڑیں مضبوط کرنے کیلئے کمر کس چکے ہیں۔ جو لیڈر خود کرپشن پر جیل کی ہوا کھا چکا ہو اور اس سے امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ امید افزا بات یہ ہے کہ قوم جاگ چکی ہے اور ان شعبدہ بازوں کو جلد عوام کا سمندر سبق سکھا ئے گا  اور اچھے لوگ آگئے آئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website