counter easy hit

سینئر بھارتی اداکار ونود کھنہ چل بسے

سینئر بھارتی اداکار ونود کھنہ ستر سال کی عمر میں ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ انہیں کینسر کا مرض تھا تاہم پچھلے دنوں انہیں جسم میں پانی کی کمی ہوجانے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Senior Indian actor Vinod Khanna passed away

Senior Indian actor Vinod Khanna passed away

ونود کھنہ نے بھرپور اور ہنگا مہ خیز زندگی گزاری۔ وہ بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ بھی رہے ۔ ونود کھنہ 6 اکتوبر 1946 کو بھارتی پنجاب کے ضلع گرداس پور میں پیدا  ہوئے ۔ انہوں نے 1968 سے 2013 تک بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ، اس دوران 141 فلمیں دیںجن میں کئی سپرہٹ فلمیں بھی شامل ہیں۔ میراگاؤں میرا دیش، غدار، جیل یاترا، امتحان، انکار، کچے دھاگے، امر اکبر انتھونی ، راجپوت، قربانی، قدرت، دیاوان، سوریہ ان کی کامیاب فلمیں رہیں۔

انہوں نے فنی کیرئر کا آغاز منفی رولز سے کیا لیکن پھر ہیرو کے طور پر بھی چھاتے چلے گئے۔ امتیابھ بچن کےاسٹارڈم کے لئے ایک دور میں وہ سنگین خطرہ قرار دیئے گئے تھے لیکن اسی دوران انہیں اپنے مذہب سے اس قدر لگاؤ ہوگیا کہ وہ رجنیش نامی ایک سادھو کے چیلے بن گئے اور فلمی دنیا ترک کردی ، تاہم اس کے باوجود شہرت نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور ایک دن انہیں پرستاروں کی ضد پر فلموں میں واپس آنا پڑا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website