counter easy hit

رحمان ملک کی صدارات میں پی پی پی آسٹریا کا اجلاس اکرم باجوہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا تنظیم نو کی گئی

PPP Austria Restructuring Meetings

PPP Austria Restructuring Meetings

ویانا (رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما سابق وزیر داخلہ اور داخلہ سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیر مین پی پی پی اوورسیز کے صدرسینیٹررحمان ملک کی زیر صدارت پی پی پی آسٹریا کا ایک اجلاس 28 جنوری 2016 کی شام پی پی پی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ کی رہائش گاہ 19 ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوا جس میں پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئرنائب صدرحاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ اور کارکن علی زوالفقار، شہباز شیرازی، رانا کرامت کے علاوہ خصوصی طور پرکشمیر ی راہنما خواجہ منظور احمداور میڈیا کے وائس آف ویانا کے مدیراعلیٰ حاجی نعیم خان اور جیونیوز زورجنگ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل سینیٹررحمان ملک باجوہ ہاوس پہنچے تو اکرم باجوہ نے پی پی پی کے راہنماوں کے ساتھ اُن کو خوش آمدید کہا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اکرم باجوہ نے رحمان ملک کے ساتھ پی پی پی آسٹریا کے عہدیداران کا تعارف کرایا اور پی پی پی آسٹریا کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور صدر ندیم خان نے کہا کہ ملک رحمان صاحب آپ کی قیادت میں پی پی پی اوورسیز کافی متحرک ہوئی ہے اور آپ کا ویانا آنا ہمارئے لیئے سود مند ثابت ہوگااور جمہوریت کیلیے محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی بے پناہ خدمات ہیں۔

رحمان ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پی پی پی آسٹریا کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج مجھے دعوت دی۔ میں پی پی پی کو مذید متحرک کرنے کے لیئے یورپ بھر کا دورہ کررہا ہوںاورتنظیمات سے مل کر اُن کو نئی ڈائریکشن دئے رہا ہوں جو پی پی پی کی مضبوطی کا باعث ہونگی ہماری پارٹی نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دیںہماری لیڈر محترمہ بینظیر بھٹوشہید نے بھی پاکستانی عوام کیلیئے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میںپی پی پی ایک نئے ولولہ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد یورپ بھر کی تنظیمات کا ایک کنونشن بلایاجائے گا ۔رحمان ملک کی صدارت میں پی پی پی آسٹریا کی تنظیم نو کی گی جو متفقہ طور پرندیم خان کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صد ر علی زوالفقار ،نائب صدر سید وسیم شاہ ،جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ، جوائنٹ سیکرٹری شہبازرضا شیرازی ،فنانس سیکرٹری رانا کرامت علی اور پی پی پی یوتھ آسٹریا کا نائب صدر سید علی اظہراور پی پی پی کلچر ونگ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کو منتخب کیا گیا۔

رحمان ملک نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ۔ رحمان ملک نے وائس آف ویانا کے حاجی نعیم خان ،خواجہ منظور احمد ، باوا علی شاہ اور دوسرئے حاضرین کی طرف سے پاکستان کے موجودہ حالات خصوصاََدہشت گردی کے حوالہ سے کیئے گے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ڈنر کے احتتام پر پی پی پی آسٹریا نے رحمان ملک کو کہا کہ ہم سب چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیرمین سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کی قیادت پر آپ کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔اجلاس کے احتتام پر محترمہ بینظیر بھٹوشہیدکی مغفرت کیلیئے دعا فاتحہ کی گی۔