counter easy hit

سینٹ: متفقہ امیدوار لانے کے لیے آج اجلاس بلایا ہے، پرویز خٹک

Pervaiz Khattak

Pervaiz Khattak

پشاور (یس ڈیسک) وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے لئے متفقہ امیدوار لانے اور بلا مقابلہ کے لیے آج رات گورنر ہاوس میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہورہے ہیں۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفت گو کر تے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں تمام سینٹر ز بلا مقابلہ منتخب ہوں اس کے لیے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور گونر خیبرپختون خوا کے سامنے ایک فارمولا پیش کر دیا ہے۔

اگر اپوزیشن نے اس پر عمل کرلیا تو ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا، انہوں نے مزید کہا عمران خان اور وہ جلد افغانستان کا دورہ کریں گےاور صنعت تجارتی اور دیگر مشترکہ مفادات کے حوالے افغان قیادت سے اہم معاہدے کریں گے۔