counter easy hit

سینٹ انتخابات، مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے 2 اور پنجاب میں 11 امیدوار کامیاب

PML N

PML N

لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں صفایا کر دیا۔ سینٹ کی تمام گیارہ سیٹیں جیت لیں۔ ٹیکنوکریٹ اور علما کی سیٹوں پر راجہ ظفرالحق اور پروفیسر ساجد میر کامیاب ہو گئے۔

خواتین کی دو نشتوں پر مسلم لیگ نون کی بیگم نجمہ حمید اور عائشہ رضا نے کامیابی حاصل کر لی۔ جنرل نشستوں پر نون لیگ کے مشاہد اللہ خان ، پرویز رشید اور چوہدری تنویر جیت گئے۔ مسلم لیگ نو کے جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم ، غوث خان نیازی، سلیم ضیا اور سید نہال ہاشمی بھی سینٹر منتخب ہو گئے۔

پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر 335 ووٹ کاسٹ ہوئے مسلم لیگ نون اور اتحادیوں کی طرف سے 315 ووٹ جبکہ پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی جانب سے 20 ووٹ ڈالے گئے۔ مسلم لیگ نون نے وفاق کی دونوں سیٹیں بھی جیت لیں۔ اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی نے میدان مار لیا اقبال ظفر جھگڑا نے 211 ووٹ حاصل کئے۔