counter easy hit

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان جلد اتحاد کا امکان

MQM and PPP

MQM and PPP

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان برف پگھل گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی اتحاد میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں سینیٹ الیکشن میں اتحاد کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔ آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان حتمی فیصلے کے لئے آج پھر رابطے کا امکان ہے۔