counter easy hit

سینیٹ الیکشن، وزیراعظم نے ن لیگی امیدواروں کا اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نشستوں کی جنگ تو مارچ میں ہو گی تاہم صف بندیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے تمام ن لیگی امیدواروں کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں طلب کیا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حتمی فیصلے سے پہلے امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی ہم خیال کے رکن محمود جان نے الزام لگایا ہے کہ نااہل لوگوں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔