counter easy hit

سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے نام آئندہ 48 گھنٹوں متوقع، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کرے گی۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور یقین دلایا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے ناموں کا حتمی اعلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کو جاننے کے لیے ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی سے بھی رابطے ہیں۔